ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینا اور اپوزیشن چھیننا چاہتی، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیناچاہتے ہیں لیکن اپوزیشن یہ حق چھینناچاہتی ہے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ لوگ جمہوریت کی نفی کررہے ہیں۔ ایک وہ طبقہ ہے جو پیسہ لوٹ کر باہر منتقل کرتا ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیز ہیں جو باہرسے پیسہ پاکستان لاتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز ملکی برآمدات سے زیادہ پیسے واپس پاکستان بھیجتے ہیں۔ ہم نے کہا تھا الیکٹورل ریفارمز پر بیٹھیں لیکن آپ آتے ہی نہیں ہیں۔ حکومتی بینچوں پر مجھے اور حکومتی بینچوں کو فخر ہے۔

مزید پڑھیں: عوامی مسائل حل کرنے ہیں تو اپوزیشن کی رائے سننا ہوگی، بلاول بھٹو

وزیرخارجہ نے کہا کہ ہم اوورسیزپاکستانیوں کو حق دے رہے یہ لوگ چھین رہے ہیں۔ ہم عالمی عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ الیکٹرانک ووٹنگ بھارت اور امریکا میں کئی سال سے رائج ہے۔

انہوں نے کہا کہ  خواہش ہے کل بجٹ ہے آج قانون سازی ہوجائے۔ امید ہے اپوزیشن قانون سازی میں رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔ ایسے بہت سے بلز ہیں جس کے ذریعے عوام کو ریلیف دی جاسکتی ہے۔ اپوزیشن والے بل کو پڑھنا چاہتے ہیں توا بے شک پڑھیں ہم نے کب منع کیا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسٹینڈنگ کمیٹی سے گزر کر بل ایوان میں پیش ہوا ہے۔ اسٹینڈنگ کمیٹی میں اپوزیشن کی نمائندگی موجود ہے۔ اگر کسی کو قانون پر اعتراض ہے تو ترمیم لائے۔ جمہوریت میں اکثریت کی بات کو فوقیت دی جاتی ہے۔


متعلقہ خبریں