بٹ کوائن میں ایک ارب 72 کروڑ سے زائد تاوان کی ادائیگی

بٹ کوائن میں ایک ارب 72 کروڑ سے زائد تاوان کی ادائیگی

واشنگٹن: دنیا کی ایک بڑی کمپنی نے ہیکرز کو تاوان کی ادائیگی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن میں کی ہے۔ جس کمپنی نے تاوان ادا کیا ہے وہ گوشت فراہم کرنے کا کاروبار کرتی ہے۔

امریکا:ہیکرز کو بطور تاوان ادا کیے گئے 35کروڑ کے بٹ کوائنز واپس

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاوان کی ادائیگی برازیلین کمپنی جے بی ایس نے کی ہے اور جو رقم بطور تاوان ادا کی ہے وہ 11 ملین ڈالرز ( مساوی، ایک ارب 72 کروڑ 37 لاکھ روپے پاکستانی) ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی گوشت فراہم کرنے والی برازیلین کمپنی جے بی ایس کمپنی نے تصدیق کی ہے کہ کمپنی پر سائبر حملے کے بعد انھوں نے ہیکرز کو بٹ کوائن میں 11 ملین ڈالرز کا تاوان ادا کیا ہے۔

جے بی ایس امریکہ نے کہا ہے کہ کریمینل ہیکرز کو تاوان کی ادائیگی اس وقت کی گئی جب کمپنی کی اکثر فیکٹریوں نے آن لائن کام شروع کر دیا تھا۔

جے بی ایس امریکہ ڈویژن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر آندرے نوگویرا کا کہنا ہے کہ کمپنی نے حملے سے متعلق کسی غیر متوقع مسائل کو روکنے اور ڈیٹا باہر نہیں جانے کو یقینی بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا تھا۔

آندرے نوگویرا نے امریکہ کے مؤقر اخبار وال اسٹریٹ جرنل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجرمان کو رقم کی ادائیگی بہت تکلیف دہ تھی لیکن ہم نے اپنے صارفین کے حق میں یہ قدم اٹھایا تھا۔ انہوں نے کہا کہ رقم اس وقت ادا کی گئی جب کمپنی کے اکثر پلانٹس نے دوبارہ کام شروع کر دیا تھا۔

اغوا کاروں کا بچے کو رہا کرنے کیلئے بٹ کوائن کرنسی میں تاوان کا مطالبہ

ان کا کہنا تھا کہ تاوان اس لیے ادا کیا گیا تا کہ جے بی ایس کے گوشت پلانٹس کو مزید پریشانی سے بچایا جا سکے اور ریسٹورنٹس، گروسری اسٹورز اور کسانوں پر مرتب ہونے والے اثرات کو محدود کیا جا سکے۔

جے بی ایس گوشت فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی مانی جاتی ہے۔ یہ کمپنی ہے آسٹریلیا سے لے کر جنوبی امریکہ اور یورپ تک گوشت فروخت کرتی ہے۔

سائبر اٹیک سے شمالی امریکہ اور آسٹریلیا میں کمپنی کے آئی ٹی سپورٹنگ سسٹمز متاثر ہوئے تھے۔ امریکی حکومت نے اس ransomware (نقصان دہ سافٹ ویئر کے ذریعے تاوان کی وصولی) کے لیے مجرموں کے ایک گروہ REvil کو ذمہ دار قرار دیا تھا۔

جے بی ایس پر یہ حملہ تاوانی سافٹ ویئر کے ذریعے ہونے والے حملوں کا حصہ تھا جن میں کمپنیوں کو ان کے آپریٹنگ سسٹم پر دوبارہ کنٹرول دینے کے لیے لاکھوں ڈالرز کی ادائیگی کا مطالبہ کیا گیا۔

گزشتہ ماہ مئی میں ہیکرز نے امریکہ میں ایسٹ کوسٹ میں ایک گیس کمپنی کی لائن بند کر دی تھی جسے اپنے آپریشنز اور سروس پر کنٹرول واپس حاصل کرنے کے لیے ہیکرز کو بٹ کوائن میں 44 لاکھ ڈالرز ادا کرنے پڑے تھے جن میں سے 23 لاکھ ڈالرز مالیت کی کرپٹو کرنسی کی تاوانی رقم ایف بی آئی نے ایک ورچوئل کرنسی ویلٹ سے واپس ضبط کر لی تھی۔

ایلون مسک سے زیادہ امیر لوگ ہی بٹ کوائن خریدیں، بل گیٹس کا مشورہ

ماہرین کے مطابق سائبر مجرموں نے اب اپنے اہداف تبدیل کردیے ہیں۔ پہلے وہ ڈیٹا سے مالا مال کمپنیوں جیسا کہ ری ٹیلرز، بینکس اور انشورنس کو نشانہ بناتے تھے لیکن اب ان کا ہدف اہم سروس فراہم کرنے والے ادارے بن گئے ہیں جن میں اسپتال، ٹرانسپورٹ آپریٹرز اور فوڈ کمپنیاں وغیرہ شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں