کورونا: ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کی فون سمیں بلاک کرنیکا حتمی فیصلہ


لاہور: حکومت نے کورونا ویکسین نہ لگوانے افراد کی موبائل فون سمیں بلاک کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ حکومت پنجاب نے کیا ہے۔

ویکسینیشن کے بنا: موبائل فون نہیں، شاپنگ نہیں اور ہوٹلنگ بھی نہیں

ہم نیوز کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت 12 جون سے صوبہ پنجاب میں 18 سال سے زائد عمر کے افراد کی واک ا ن ویکسی نیشن کی جائے گی۔

اس ضمن میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صوبہ پنجاب کے تمام اہم مزارات کے باہرموبائل ویکسی نیشن کیمپ قائم کیے جائیں گے۔

حکومتی فیصلے کے تحت 20 فیصد آبادی کی ویکسی نیشن کرانےوالے تمام اضلاع میں کاروبارکھول دیےجائیں گے۔

تمام سرکاری و نجی ملازمین کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار

ہم نیوز نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے حوالے سے بتایا ہے کہ کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ مہلک بیماری میں مبتلا افراد کو ترجیحی بنیادوں پر کورونا ویکسین لگائی جائے گی۔

ہم نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب نے اس حوالے سے کہا ہے کہ ویکسی نیشن سینٹرز پر عوام کے لیے تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔

فائزر ویکسین سے متعلق حکومتی حکمت عملی تبدیل

چیف سیکریٹری پنجاب کے مطابق صوبے میں ویکسینیشن کے عمل کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنایا جائے گا۔


متعلقہ خبریں