ہے جذبہ جنوں: شدید گرمی، صحرا میں خواتین پولیو ورکرز اونٹ پہ قطرے پلانے پہنچ گئیں

ہے جذبہ جنوں: شدید گرمیِ، سحرا میں خواتین پولیو ورکرز اونٹ پہ قطرے پلانے پہنچ گئیں

کبھی اونٹ گاڑی تو کبھی پیدل، پنجاب کے ضلع لیہ کی خواتین پولیو ورکرز نے فرض شناسی کی نئی مثال قائم کر دی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحرائی تحصیل چوبارہ میں درجہ حرارت 50 سینٹی گریڈ ہونے کے باوجود خواتین پولیو ورکرز بچوں کو کے قطرے پلانے پہنچ گئیں۔

لیہ میں سورج آگ برسانے لگا ہے پھر بھی تپتی صحرا کو عبور کرتے پولیو ورکرز نے سینکڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلادیے۔

فوٹیج میں پولیو ویکسین بیگ کو ہاتھ میں لئے خواتین پولیو ورکرز کو مٹی کے ٹیلے عبور کرتے اور دور دراز کے علاقوں میں بچوں کو قطرے پلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پولیو ورکر نےقطرے پلانےکیلئےکشتی کے بغیردریا عبور کر لیا

شدید گرمی کے باوجود انتظامیہ نے نہ تو سواری دی اور نہ ہی کوئی سہولت ، اس کے باوجود بھی خواتین پولیو ورکرز کے حوصلے کم نہ ہوسکے۔ پولیو ورکرز اونٹ ریڑھے پر سفر کرکے دور داراز کے علاقوں میں پہنچ گئیں۔

تحصیل میں 50 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ مکمل کرنے کے لیے ورکرز تندہی سے کام کرنے میں مصروف ہیں۔

خواتین پولیو ورکرز کا کہنا ہے کہ موسم کی کیسی بھی سختی ہو ہرحال میں فرض کی ادائیگی کرنی ہے اور بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے ہیں۔


متعلقہ خبریں