فردوس عاشق اعوان نے قادر مندو خیل کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

فردوس عاشق اعوان نے قادر مندو خیل کو ہرجانے کا نوٹس بھیج دیا

اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالقادرخان مندوخیل کو ایک ارب ‏روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا ہے۔

مندوخیل نےمیرے خلاف فحش زبان استعمال کی، فردوس عاشق اعوان

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے ہرجانے کا نوٹس ارحم طارق بٹ ایڈووکیٹ کے توسط سے بھجوایا گیا ہے۔

بھیجے جانے والے نوٹس میں لائیوپروگرام میں ‏بدسلوکی، ہراساں کرنے اور الزامات لگانے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔

فردوس اور مندوخیل کی لڑائی میں جاوید چوہدری کی’بے بسی‘

ہم نیوز کے مطابق بھیجے جانے والے لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ قادرمندوخیل 14 روز میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ‏غیرمشروط معافی مانگیں اور اگر انہوں نے معافی نہ مانگی توہتک عزت آرڈیننس2002 کے تحت کارروائی ‏کی جائے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی جانب سے بھیجے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بنا کسی ثبوت کے کرپشن کے الزامات لگائے گئے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

فردوس اعوان معافی مانگیں تو معاف کرنے پر تیارہوں، قادر مندوخیل

گزشتہ روز نجی ٹی وی کے پروگرام میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی پی رکن اسمبلی قادر مندوخیل ‏کو تھپڑ مار دیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔


متعلقہ خبریں