اپوزیشن: ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع

ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کل پیش ہو گی

اسلام آباد: اپوزیشن نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی ہے۔

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد: پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کی تجویز مسترد کردی

ہم نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسملبی قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاکستان مسلم لیگ (ن) ، پاکستان پیپلزپارٹی، بی این پی اور عوامی نیشنل پارٹی نے متفقہ طور پر جمع کرائی ہے۔

اس ضمن میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کئی بار جانبداری کا مظاہرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا کہ میں آئین کو نہیں مانتا ہوں۔

قومی اسمبلی کے آج کے اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے جب کورم کی نشاندہی کی گئی تو ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری برہم ہوگئے تھے۔

اسپیکر قومی اسمبلی اور تین وزرائے اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا عندیہ

اجلاس کے دوران انہوں نے کورم کی نشاندہی کو مسترد کرتے ہوئےکہا تھا کہ آپ تنگ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی گنتی ہوئی ہے۔

اجلاس کے دوران کورم کی نشاندہی مسترد ہونے پر اپوزیشن ارکان نے اسپیکر روسٹرم کا گھیراؤ کرلیا تھا اورکورم کورم کے نعرے لگائے تھے۔

ن لیگ کا چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا مطالبہ

اسی دوران اپوزیشن کے شور شرابے میں انتخابات ایکٹ 2017 میں دوسری ترمیم کا بل منظورکرلیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں