پی ایس ایل 6: قلندرز نے زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی


پی ایس ایل 6 کے 17 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 10 رنز سے شکست دے دی۔

ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں پشاور زلمی لاہور قلندرز کی جانب سے دیا گیا 170 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 160 رنز بنا سکی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے راشد خان نے عمدہ گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور چار اوورز میں 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے شعیب ملک 73 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ بہترین کارکردگی دکھانے پر راشد خان کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

زلمی کو شکست دینے کے بعد لاہور قلندرز پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر آ گئی ہے۔

اس سے پہلے پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

پی ایس ایل6: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12رنز سے شکست دیدی

پشاور زلمی کی جانب سے نپی تلی گیند بازی کی بدولت پہلے پاور پلے میں لاہور قلندرز محض تین وکٹوں کے نقصان پر 24 رنز بنا سکی۔

اس کے بعد ٹم ڈیوڈ اور بین ڈنک نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور بہترین اننگز کھیلی۔ڈیوڈ 64 اور ڈنگ 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

لاہور قلندرز نے پشاور کو زلمی کو جیت کے لیے 171 رنز کا ہدف دیا۔

پی ایس ایل 6: عماد وسیم نے پلے آف تک رسائی کو ہدف بنا لیا

اس سے قبل ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 12 رنز سے شکست دے دی تھی۔


متعلقہ خبریں