بجٹ کے دن سرکاری ملازمین سڑکوں پر


اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بجٹ کے دن سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کیلئے احتجاج کیا۔

سرکاری ملازمین نے تنخواہوں میں دو گنا اضافے کا مطالبہ کیا۔ ملازمین نے وفاقی سیکریٹریٹ کا مرکزی دروازہ بند کردیا اور سڑک بھی بلاک کردی۔

سرکاری ملازمین کے احتجاج میں پینشنرز بھی پہنچ گئے۔ پینشنرز کا مطالبہ تھا کہ ریٹائرڈ ملازمین کی پینش میں تین سالوں سے اضافہ نہیں کیا گیا۔

پینشنرز نے پینشن میں 50فیصد اضافے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں پلے کارڈز بھی میں اٹھا رکھے تھے۔سرکاری ملازمین نے سیکریٹریٹ جانے والا راستہ بند کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

خیال رہے حکومت نے مالی سال2121-22 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں10 سے15 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے۔ حکومت کا پینشن کے لئے 480 ارب روپے مختص کرنے کا منصوبہ ہے۔

مالی سال 2022-2021کے لیے بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائےگا۔ بجٹ کا کل حجم 8 ہزار ارب روپے سے زیادہ رکھے جانے کاامکان ہے۔

آئندہ مالی سال خسارہ 3 ہزار 154 ارب ہونے کا امکان ہے۔ کل آمدنی 7 ہزار 989 ارب اور وفاقی حکومت کے اخراجات کا تخمینہ 8 ہزار 56 ارب روپے سے زائد متوقع ہے۔

 


متعلقہ خبریں