اپوزیشن آج بجٹ کو بے نقاب کرے گی، شاہد خاقان عباسی


پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جماعتیں  آج بجٹ کو بے نقاب کریں گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کعرت ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت ناکام ہوچکی ہے، حکومت اپنی ناکامی عوام کے سامنے رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن میں بجٹ کے حوالے سے کوئی تقسیم نہیں ہے۔ بجٹ میں ریلیف کی کوئی توقع نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: کابینہ نےبجٹ کی منظوری دے دی،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت تگڑی ہو تو سارے ساتھ ہوتے ہیں، غلط فہمی ہے کہ کوئی چھوڑ جائیگا، چھوٹی موٹی ایڈجسٹمنٹ ہوتی رہے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں بجٹ پڑھ کر اپنی تجاویز دیں۔ برآمدات بڑھانے کا اگر حکومتی طریقہ ٹھیک نہیں تو اپوزیشن بتائے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہ دیا جائے۔ بجٹ پر 10 پندرہ دن بحث چلنی ہے، شور شرابہ تو کوئی بھی کر سکتا ہے۔

 


متعلقہ خبریں