کراچی: بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں آگ لگ گئی


کراچی میں ستر کلفٹن میں واقع بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں آگ لگ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول ہاؤس میڈیا سیل میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا ہے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق  آگ سرور روم میں لگی ہے اور آفس میں موجود تمام افراد کو بحفاظت باہر نکال دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بلاول ہاؤس کراچی: نیب راولپنڈی کا نوٹس وصول کرنےسے انکار


متعلقہ خبریں