رز احمد کی مسلمانوں کو منفی کرداروں میں دکھانے کے خلاف مہم


پاکستانی نژاد  برطانوی اداکار رز احمد نے مسلمان فلم میکرز کے لئے 25 ہزار ڈالرز کی فیلو شپس کا اعلان کیا ہے۔

رز احمد نے مہم کا آغاز ایک سروے کے بعد کیا جس کے مطابق ہالی وڈ کی میگا بجٹ فلموں میں مسلمانوں کو پرتشدد اور دہشت گرد کرداروں میں دکھایا جاتا ہے۔

پلرفنڈ اورفورڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ” مسنگ میلانڈ: دی رئیلٹی آف مسلمزان پاپولرگلوبل موویز” اسٹڈی میں ہالی ووڈ میں مسلمانوں کی پسماندگی کی نشاندہی کی گئی تھی۔

رز احمد نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ”جب فلموں میں مسلمانوں کی بات آتی ہے تو ہم یا تو غائب ہوجاتے ہیں یا ولن بن جاتے ہیں”

سروے کے مطابق 2017 سے 2019 تک ریلیز ہونے والی 10 فیصد سے بھی کم میگا بجٹ امریکی، برطانوی، آسٹریلوی و نیوزی لینڈ فلموں میں ایک مسلمان کردار کو دکھایا گیا۔

سروے سے معلوم ہوا کہ ہالی ووڈ کی  فلموں میں مسلمانوں کو قاتل، پرتشدد اور دہشت گرد کے طور پر دکھائے جاتا ہے۔

سروے کے بعد سماجی تنظیم انن برگ اور اداکار رز احمد نے دیگر تنظیموں کے ساتھ  مل کر نئی مہم کا آغاز کیا ہے۔جس کے تحت دنیا بھر سے فلم سازوں اور اداکاروں کو فیلو شپ دی جائے گی۔

فیلو شپ پروگرام کے میں فلم سازوں اور اداکاروں کو مالی معاونت اور تربیت فراہم کی جائے گی۔  انہیں سیکھایا جائے گا کہ کس طرح فلموں میں مسلمانوں کا مثبت کردار دکھایا جاسکتا ہے۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ رزاحمد وہ پہلے مسلمان اداکار ہیں جنہیں فلم ” ساؤنڈ آف میٹل” میں اکیڈمی ایوارڈز کیلئے نامزد کیا گیا تھا


متعلقہ خبریں