مالی سال برائے 2020-21 کا بجٹ: دفاع کے لیے 1373 ارب روپے مختص

قومی اسمبلی: فنانس بل پیش کرنے کی تحریک منظور

اسلام آباد: آئندہ مالی سال 2020-21 میں دفاع کے لیے 1373 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ وفاقی بجٹ کا کل حجم 8 ہزار 487 ارب روپے ہے۔

مالی سال 22-2021: 8 ہزار 487 ارب روپے کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش

ہم نیوز نے یہ بات قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے وفاقی بجٹ برائے آئندہ مالی سال کی دستاویزات کے حوالے سے بتائی ہے۔ ہم نیوز نے پیش کردہ بجٹ کی کاپی بھی حاصل کرلی ہے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال میں ماحولیاتی تحفظ کے لیے 43 کروڑروپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ صحت کے لیے 28 ارب روپے اور تفریح، ثقافت و مذہبی امورکے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ کے دن سرکاری ملازمین سڑکوں پر

ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے تیار کردہ بجٹ دستاویزات میں درج ہے کہ آئندہ مالی سال میں سود کی ادائیگیوں پر 3 ہزار 60 ارب روپے دینے ہوں گے۔

اپوزیشن آج بجٹ کو بے نقاب کرے گی، شاہد خاقان عباسی

بجٹ دستاویزات کے تحت آئندہ مالی سال برائے 2020-21 میں امن عامہ کے لیے 178 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔


متعلقہ خبریں