حکومت کا کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کا اعلان


حکومت نے ملک میں کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین  بجٹ پیش کررہے ہیں۔

اس کے علاوہ نئے مالی سال 2021-2022 میں عوام کو 682  ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گئی۔

ہم نیوز کو موصول بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی، گیس اور کھانے پینے کی اشیا کی چیزوں پر عوام کو سبسڈی ملے گی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے مالی سال 22-2021 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ بجٹ کا کل حجم 8 ہزار 487 ارب روپے ہے۔

ائندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے، دفاع کیلئے 1373 ارب ، سود کی ادائیگیوں کیلئے 3 ہزار 60 ارب، تنخواہوں اور پنشن کیلئے 160 ارب اور صوبوں کو این ایف سی کے تحت ایک ہزار186 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مالی سال برائے 2020-21 کا بجٹ: دفاع کے لیے 1373 ارب روپے مختص

ہم نیوز کو موصول ہونے والے بجٹ دستاویز کے مطابق دفاع کیلئے 1373 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ امن عامہ کیلئے 178 ارب، ماحولیاتی تحفظ کیلئے 43 کروڑروپے، صحت کیلئے 28 ارب، تفریح ،ثقافت اور مذہبی امورکیلئے 10 ارب مختص کیے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق سود کی ادائیگیوں کیلئے 3 ہزار 60 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق صوبوں کو این ایف سی کے تحت ایک ہزار186 ارب روپے دیئے جائیں گے۔ کورونا اورہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے 100 ارب روپے مختص کیے جائیں گے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق تنخواہوں اور پنشن کیلئے 160 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔


متعلقہ خبریں