حکومت نے شہریوں کے لیے میری گاڑی اسکیم متعارف کرادی


اسلام آباد: وفاقی حکومت نے شہریوں کے لیے’میری گاڑی اسکیم‘ متعارف کرا دی ہے۔ اس بات کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے وفاقی بجٹ برائے سال 2020-21 پیش کرتے ہوئے کیا ہے۔

850 سی سی تک کی گاڑیوں پر کسٹم، ریگولیٹری ڈیوٹی پر چھوٹ دینے کا اعلان

ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے پیش کردہ بجٹ برائے سال 21-22 میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بتایا ہے کہ حکومت نے شہریوں کے لیے’میری گاڑی اسکیم‘ متعارف کرا دی ہے۔

حکومت کی جانب سے متعارف کردہ اسکیم کے تحت 850 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے کسٹم اور ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے جب کہ پہلے سے بننے والی گاڑیوں اور نئے ماڈل پر ایڈوانس کسٹم ڈیوٹی سے بھی استثنیٰ دے دیا گیا ہے۔

بجٹ اجلاس: اپوزیشن کی ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے بجٹ تقریر میں کہا ہے کہ خصوصی ٹیکنالوجی کے اس دورمیں صنعتوں کو مشینری کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں