موبائل فون مہنگے، درآمد کرنے پر ڈیوٹی پر اور اضافہ کرنے کا اعلان


وفاقی حکومت نے موبائل فون درآمد کرنے پر ڈیوٹی میں مزید اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدرات ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین  نے مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کیا۔

بجٹ تقریر کے دوران انہوں نے کہا کہ  موبائل فون درآمد کرنے پر ڈیوٹی میں مزید اضافہ کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی حکومت نے تین منٹ سے زیادہ کی موبائل فون کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی نافذ کر دی ہے۔

حکومت نے شہریوں کے لیے میری گاڑی اسکیم متعارف کرادی

ہم نیوز کے مطابق نئے مالی سال کے بجٹ میں تین منٹ سے زیادہ موبائل فون کال اور انٹرنیٹ ڈیٹا کے استعمال پر ‏ایف ای ڈی کی تجویز دی گئی ہے۔

اس ضمن میں ملنے والی تفصیل کے مطابق تین منٹ سے زائد کی کال اور انٹرنیٹ کے ساتھ ساتھ ایس ایم ایس پیغامات پر بھی ایف ای ڈی عائد کردیا ‏گیا ہے۔

وفاقی حکومت کا اس ضمن میں مؤقف ہے کہ ٹیلی مواصلات کے شعبے میں ترقی ہوئی ہے اور اس شعبے سے جائز حد ‏تک ریونیو حاصل کیا جارہا ہے۔

بجٹ اجلاس: اپوزیشن کی ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی

وفاقی حکومت کے مطابق اس ایف ای ڈی سے آبادی کے ایک بڑے حصے پر معمولی ٹیکس نافذ ہو گا۔


متعلقہ خبریں