ترقیاتی بجٹ 630 ارب روپے سے بڑھا کر 900 ارب روپے کر دیا گیا


وزیر خزانہ شوکت ترین نے قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ 22-2021 پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ کو 630 ارب روپے سے بڑھا کر 900 ارب روپے کر دیا ہے۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ترقیاتی بجٹ میں تقریباً 40 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ترقیاتی بجٹ میں گلگت بلتستان  کےلیے 162 ارب روپے رکھے گئے ہیں جس سے 29 منصوبے مکمل ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا کے ضم شدہ اضلاع کےلیے 54 ارب روپے مختص کیے گئے جب کہ  جنوبی بلوچستان کے ترقیاتی پروگرام کےلیے بیس ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

بجٹ: سی پیک ترقیاتی منصوبوں کیلیے 87 بلین روپے مختص

اس کے علاوہ پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے 87 بلین روپے مختص کیے ہیں۔

ہوشیار: 3 منٹ سے زائد کی موبائل کال پر ڈیوٹی نافذ کردی گئی

ہم نیوز کے مطابق پلاننگ کمیشن کی طرف سے جمعہ کے دن جاری کردہ اعداد و شمار کے تحت سی پیک کے مغربی روٹ کے لیے 42 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

گاڑیوں اور یو پی ایس میں استعمال ہونے والی بیٹریاں مہنگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز میں دھابیجی، رشکئی، فیصل آباد اور بوستان زونز کے قیام کے لیے بھی 7 بلین روپے کے فنڈز مختص ہوئے ہیں۔


متعلقہ خبریں