سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے، بلاول بھٹو


اسلام آباد: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے پیش کردہ بجٹ کو عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف بھی قرار دیا۔ 

ہوشیار: 3 منٹ سے زائد کی موبائل کال پر ڈیوٹی نافذ کردی گئی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین سے اظہار یکجہتی کرنے کے بعد ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ میڈیا کو عام آدمی غریب آدمی کی آواز بننا چاہئیے۔ انہوں ںے کہا کہ ملک کے سرکاری ملازمین کے ساتھ گزشتہ تین سال سے نا انصافی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں وزیراعظم  اوروزیر خزانہ کہتے ہیں کہ معیشت ترقی کررہی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر معیشت ترقی کررہی تو سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ کیوں نہیں کررہے ہیں؟

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ تنخواہ نہ بڑھانا اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پچھلے سال بھی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔

بجٹ اجلاس: اپوزیشن کی ایوان میں شدید ہنگامہ آرائی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے وفاقی حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وفاق نے صوبے کے پیسوں پر بھی قبضہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کم از کم سرکاری ملازمین کی تنخواہ 25 ہزار روپے کی جائے۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے حکومت سندھ سے کہا ہے کہ وہ کم از کم تنخواہ 25 ہزار روپے کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں تنخواہ میں 120 اور پنشن میں 100 فیصد اضافہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کرنے والوں کی تنخواہیں بھی 175 فیصد بڑھائی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اگرحکمران مہنگائی کو تسلیم کررہے ہیں تو تنخواہوں میں بھی اسی نسبت سے اضافہ کیا جائے۔

ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو نے اعلان کیا کہ بجٹ روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں پاکستان کی گلی گلی جاؤں گا۔

گاڑیوں اور یو پی ایس میں استعمال ہونے والی بیٹریاں مہنگی

چیئرمین پی پی نے کہا کہ یہ جھوٹے، یو ٹرن لینے والے اور مکر جانے والے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہم آپ کی آئی ایم ایف سے جان چھڑائیں گے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پیپلزپارٹی سرکاری ملازمین کے ساتھ ہے۔


متعلقہ خبریں