ہریتھک روشن سلمان خان کی کون سی بیماری کا علاج کرنا چاہتے ہیں؟


بھارت کے معروف اداکار ہریتھک روشن نے کہا ہے کہ سلمان خان کو ہر کوئی سازشی نظر آتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں ان سے سوال کیا گیا کہ وہ سلمان خان کی کون سی عادت کو ختم کرنا چاہئیں گے۔

اس سوال کے جواب میں ہریتھک روشن نے کہا کہ ایک ایسی بیماری کا سامنا ہے جس سے انہیں ہر کوئی سازشی لگتا ہے، موقع ملا تو ان کی یہ بیماری ختم کردوں گا۔

خیال رہے کہ چند سال قبل سلمان خان کی جانب سے ہریتھک روشن کی فلم گزارش کے ڈائریکٹر سنجے لیا بھنسالی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

ہریتھک روشن نے تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ سلمان خان کو میں نے ہمیشہ ایک اچھا انسان پایا ہے، میں ہمیشہ سے ان سے سیکھتا آیا ہوں اور آئندہ بھی سیکھوں گا۔

سلیم خان کو بیٹے سلمان خان کی نئی فلم ’رادھے‘ بالکل پسند نہ آئی

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سلمان خان ایک ہیرو ہیں اور وہ ہمیشہ ہیرو رہیں گے، مگر ایک ایسے ڈائیریکٹر کا مزاح اڑانا جن کی فلم نے اتنی کمائی نہیں کی جتنی سلمان خان کی فلمیں کرتی ہیں، بہت نامناسب ہے۔

واضح رہے کہ اس بیان کے چند سالوں کے بعد دونوں اداکاروں کے درمیان سرد مہری کا خاتمہ ہو گیا اور دوستی ہو گئی۔


متعلقہ خبریں