روس کی ایران کو جدید سیٹیلائٹ سسٹم دینے کی تیاری، امریکی اخبار کا دعویٰ


امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس ایران کو جدید سیٹیلائٹ سسٹم دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق سیٹیلائٹ سسٹم کی مدد سے ایران اپنے پڑوسی ممالک بالخصوص عراق میں قائم امریکی ملٹری بیس، سعودی آئل فیلڈز اور اسرائیلی ملٹری بیس پر گہری نظر رکھ سکے گا۔

امریکی حکام کے مطابق روسی ساختہ سیٹیلائٹ میں انتہائی جدید ہائی ریزولوشن کیمرے لگے ہیں جس کے استعمال سے ایران کی جاسوسی کی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ ہوگا جبکہ اس کی منتقلی ایک مہینے کے اندر ممکن ہے۔

ایران کے ایٹمی راز کیسے چرائے؟ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے بتا دیا

رپورٹ کے مطابق حال ہی روس کا ایک وفد ایران گیا تھا جس کا مقصد وہاں کے فوجی اہلکاروں کو سیٹلائٹ سسٹم کے استعمال کی ٹریننگ دینا تھا۔

کونپوس 5 نامی سیٹلائٹ میں جدید ترین کیمرہ نصب کیا گیا ہے جو ایران کی دفاعی صلاحیت میں بے پناہ اضافہ کر دے گا۔


متعلقہ خبریں