بجٹ: کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 739 ارب روپے مختص

بجٹ: کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 739 ارب روپے مختص

اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 739 ارب روپے مختص کیے گئے ہيں۔

بجٹ: عوامی ردعمل، انٹرنیٹ ڈیٹا پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ واپس

ہم نیوز کے مطابق وفاقی حکومت 98 ارب روپے دے گی جبکہ سرکاری و نجی شعبے کے اشتراک سے 509 ارب شامل ہوں گے۔

وفاقی بجٹ کے تحت اس کے ساتھ سندھ کے 14 سے زائد اضلاع کی ترقی کے لیے 444 ارب روپے سے 107 منصوبے مکمل ہوں گے۔

ہوشیار: 3 منٹ سے زائد کی موبائل کال پر ڈیوٹی نافذ کردی گئی

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ سکھر حیدرآباد موٹر وے اور سیالکوٹ کھاریاں موٹر وے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ مین لائن (ایم ایل) ون منصوبے کا آغاز جولائی میں ہوگا جب کہ ریلوے کا مین لائن ون منصوبہ 9 ارب 30 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے مکمل ہوگا۔

بجٹ: کونسی چیز سستی اور کونسی مہنگی ہوگی؟

وفاقی بجٹ میں زرعی شعبے کے لیے 12 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں جب کہ کم آمدنی والوں کے لیے گھروں کی تعمیرپر 3 لاکھ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔


متعلقہ خبریں