ایران کے ایٹمی راز کیسے چرائے؟ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے بتا دیا

ایران کے ایٹمی راز کیسے چرائے؟ اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ نے بتا دیا

تل ابیب: اسرائیل کی حساس و خفیہ ایجنسی موساد کے سابق سربراہ یوسی کوہن نے دعویٰ کیا ہے کہ دوران ملازمت ان کے پاس 100 سے زائد ممالک کے پاسپورٹ تھے۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا نیا سربراہ کون ؟ فیصلہ ہو گیا

اسرائیل کے مؤقر اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق تقریباً ساڑھے پانچ سال کی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد موساد کی سربراہی سے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے چیف یوسی کوہن نے سرکاری ٹیلی ویژن کو دیے جانے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کی تازہ اور حساس معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک آپریشن کیا گیا تھا جس کی براہ راست نگرانی موساد چیف نے کی تھی۔

سی کوہن نے اپنے انٹرویو میں بتایا ہے کہ اس آپریشن کے لیے دو سال تک تیاری کی گئی تھی اور اس میں موساد کے ایسے 20 ایجنٹس شامل تھے جن میں سے کوئی ایک بھی اسرائیلی شہری نہیں تھا۔

ایرانی سائنسدان کے قتل میں اسرائیلی ایجنسی موساد ملوث تھی، رپورٹ

موساد کی سربراہی سے حال ہی میں ریٹائرڈ ہونے والے سی کوہن کے مطابق  اسرائیلی ایجنٹس نے ایران کے ایک خفیہ وئیر ہاؤس میں داخل ہوکر وہاں موجود 30 سیف توڑ کر دستاویزات حاصل کیں اور انہیں ایران سے بحفاظت باہر بھی بھیجا۔

انہوں ںے کہا کہ اس آپریشن میں حصہ لینے والے تمام اسرائیلی ایجنٹس مکمل طور پر محفوظ رہے تھے اور ان میں سے کچھ کو بعد میں ایران سے بحفاظت باہر بھی نکال لیا گیا تھا۔

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو نے 2018 میں دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس ایران کے ایٹمی پروگرام کی تازہ اور حساس معلومات ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ معلومات خفیہ اداروں نے حاصل کی ہیں۔

بنگلہ دیش نے عوام کی جاسوسی کیلئے اسرائیل سے آلات خرید لیے

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حاصل ہونے والی معلومات کی بنا پر پورے یقین سے کہا جا سکتا ہے کہ ایران نے خفیہ طور پر جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی ہے۔ اس وقت ایران کی جانب سے اس کی تردید کی گئی تھی۔

اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن کو دیے گئے انٹرویو میں موساد کے سابق چیف نے بتایا کہ رواں سال اپریل میں ایران کے نطنز جوہری مرکز پر ہونے والے حملے کی جگہ کو وہ اتنی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کسی کو بھی اس جگہ لے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ خواہ وہ جگہ وہ ہو جہاں سینٹری فیوجز موجود ہیں۔

ایران کے ایٹمی پلانٹ پر اسرائیل کا سائبر حملہ، تہران کا بدلہ لینے کا اعلان

سابق موساد چیف نے گذشتہ سال نومبر میں ہونے والے ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل پر بات کرتے ہوئے اس میں موساد کے ملوث ہونے کی نہ تردید کی اور نہ ہی تائید کی۔

سی کوہن نے اپنے انٹرویو کے دوران اس بات کا اعتراف ضرور کیا کہ محسن فخری زادہ کافی عرصے سے موساد کی نگاہ میں تھے کیونکہ ان کی سائنسی معلومات پر ہمیں تشویش تھی۔

حوثی باغیوں نے اسرائیلی جاسوس پکڑ لیا

اسرائیلی اخبار کے مطابق موساد کے سابق چیف کا انٹرویو لینے والی صحافی کے مطابق اس موقع پر یوسی کوہن نے واضح طور پرکہا کہ اگر کوئی شخص اسرائیلی شہریوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے تو اسے ضرور روکا جائے گا لیکن اگر کوئی اپنا کیریئر تبدیل کرنا چاہتا ہے اور ہمارے لیے خطرے کا باعث نہیں بنے گا تو ہم اسے چھوڑ بھی سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں