بجٹ: وزیراعظم کو سالانہ 24 لاکھ 41 ہزار روپے تنخواہ ملے گی


وزیراعظم کو سالانہ 24 لاکھ 41 ہزار روپے تنخواہ ملے گی۔ وفاقی بجٹ میں رقم مختص کر دی گئی۔

وفاقی بجٹ 2021-22 کی دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم آفس اخراجات کے لیے 46 کروڑ 10لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اس کے علاوہ صدر مملکت کے آفس ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لیے 40 کروڑ پچاس لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

تعلیم کا مجموعی بجٹ 87 ارب، ہائر ایجوکیشن کیلئے 66 ارب روپے مختص

صدر مملکت کے ذاتی آفس ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر اخراجات کے لیے اکسٹھ کروڑ پچاس لاکھ روپے مختص ہوں گے۔

وفاقی وزراء اور وزراء مملکت کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے لیے اکیس کروڑ اسی لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔

مشیروں کی تنخواہوں اور دیگر مراعات کے لیے تین کروڑ روپے کی تجویز دی گئی۔ معاونین خصوصی کے لیے 2 کروڑ 90 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجاویز دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں