بینک سے جتنے مرضی پیسے نکلوائیں، کوئی ٹیکس نہیں لگے گا

rupee

مالی سال 22-2021 وفاقی سرکاری اداروں میں900 ارب کے مبینہ غبن کا انکشاف


وفاقی حکومت نے 50 ہزار روپے سے زائد رقم نکلوانے پرعائد وِد ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق بینک ٹرانزیکشن، پاکستان اسٹاک ایکسچینج ٹرانزیکشن، ایئر ٹریول سروسز ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے بین الاقوامی ٹرانزیکشنز پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ کتابوں رسالوں زرعی آلات اور 850 سی سی تک کاروں کی درآمد کو ود ہولڈنگ ٹیکس سے بھی استثنیٰ دیا جا رہا ہے۔

بجٹ: کونسی چیز سستی اور کونسی مہنگی ہوگی؟

خیال رہے کہ وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں بعض چیزیں سستی اور بعض مہنگی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بجٹ میں مقامی طورپر تیار ہونے والی 850 سی سی تک گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی پر چھوٹ اور سیلز ٹیکس بھی 17 فیصد کم کر کے 12.5 فیصد کر دیا گیا جس کے بعد چھوٹی گاڑیاں سستی ہوں گی۔ حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ٹیکسوں اور ڈیوٹی میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

نئے بجٹ کے مطابق گاڑیوں اور یو پی ایس میں استعمال ہونے والی بیٹریاں مہنگی ہوں گی۔

درآمد شدہ چینی بھی مہنگی ہوجائے گی۔ باہر سے آنے والے موبائل فونز کی قیمت بھی بڑھے گی جبکہ مقامی موبائل فونز سستے ہوں گے۔

نئے بجٹ میں آم، کینو، سیب سمیت پھلوں کے جوس سستے ہوں گے۔ خوردنی تیل، گھی، فولاد،  مرغی کا گوشت، کتابوں، رسالوں اور زرعی آلات بھی سستے ہوں گے۔

مزید پڑھیں: بجٹ: سی پیک ترقیاتی منصوبوں کیلیے 87 بلین روپے مختص

اسی طرح موبائل فون میں کارڈ لوڈ کرنے پر زیادہ بیلنس ملے گا، لمبی فون کالز اب مہنگی پڑیں گی، تین منٹ سے زیادہ کال پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

اسی طرح گھروں کی تعمیر کیلئے 20 لاکھ روپے تک سستے قرض ملیں گے، ہر گھرانے کے ایک فرد کو ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی دی جائے گی.


متعلقہ خبریں