کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پائپ لائن پھٹ گئی، ہزاروں ملین گیلن پانی ضائع

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر پائپ لائن پھٹ گئی، ہزاروں ملین گیلن پانی ضائع

کراچی: شہر قائد میں 84 انچ قطر کی پانی کی لائن پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں ملین گیلن پانی ضائع ہوگیا ہے۔ پائپ لائن پھٹنے کا واقعہ یونیورسٹی روڈ پر پیش آیا ہے۔

بجٹ: کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے لیے 739 ارب روپے مختص

ہم نیوز کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر پانی کی لائن پھٹنے سے محکمہ موسمیات سے لے کر ڈاؤ یونیورسٹی کی طرف جانے والی سڑک زیر آب آگئی ہے۔

سڑک کے زیر آب آنے سے نہ صرف ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے بلکہ متعدد اپارٹمنٹس اور دکانوں میں بھی پانی داخل ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

کراچی دنیا کے 10 بدترین شہروں میں شامل

ادارہ فراہمی و نکاسی آب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکام کی ہدایت پر مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے لیکن ساتھ ہی ضلع وسطی اور ملحقہ علاقوں کو پانی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ جس وقت پیپری پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی معطل ہوئی تو اس وقت وال آپریشن بند نہیں کیا گیا جو پائپ لائن کے پھٹنے کی بنیادی وجہ ثابت ہوا ہے۔

سپریم کورٹ نے کراچی میں ہندوؤں کی عبادت گاہ گرانے سے روک دیا

اس سے قبل بھی کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پانی کی 84 انچ قطر کی لائن پھٹ گئی تھی جس سے لاکھوں ملین گیلن پانی ضائع ہوگیا تھا


متعلقہ خبریں