عمران خان نے عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا، بلاول بھٹو

بجٹ کی منظوری غیر قانونی ہے، اسپیکر نے حق پر ڈاکہ ڈالا، قیمت ادا کرینگے: بلاول

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے غریب اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہو سکتا ہے ؟

انہوں نے کہا کہ سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہیں بدلے، بجٹ آ گیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ عمران خان نےغریب اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ: بجلی کے ترسیلی نظام کی اپ گریڈیشن کیلئے 100 ارب روپے مختص

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔


متعلقہ خبریں