عالمی برادری انتہا پسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، وزیر اعظم

عالمی برادری انتہا پسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، وزیر اعظم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری انتہا پسندی کو روکنے کے لیے اقدامات کرے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کینیڈین ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان اپنی استطاعت سے بڑھ کر موسمیاتی تبدیلی سے نمٹ رہا ہے اور پاکستان اپنی آنے والی نسلوں کی بہتری کے لیے سوچ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری آن لائن نفرت انگیز مواد اور انتہا پسندی کو روکنے کے اقدامات کرے جبکہ کینیڈا میں پاکستانی خاندان پر حملے کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ کچھ ویب سائٹس نفرت انگیز مواد پھیلا کر انسانیت کو تقسیم کرنا چاہتی ہیں ان ویب سائٹس کے خلاف بین الاقوامی سطح پر کارروائی ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے عوام دشمن ایجنڈا واضح کر دیا، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ کینیڈین وزیر اعظم کو معاملے کی سنگینی کا احساس ہے لیکن مغربی ممالک کے بعض رہنماؤں کو معاملے کی سنگینی کا احساس نہیں ہے۔ اس لیے دیگر عالمی رہنماؤں کی طرف سے معاملے پر مؤثر ردعمل سامنے نہیں آیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل پرعوام حیران ہیں۔


متعلقہ خبریں