آصف زرداری کی کمپنی کو غیر قانونی الاٹمنٹ، 2 ملزمان گرفتار


راولپنڈی: قومی احتساب بیورو (نیب) نے آصف زرداری کی کمپنی کو زمین غیر قانونی الاٹ کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان نیب کے مطابق آصف زرداری کی کمپنی پارک لین کو زمین غیر قانونی الاٹ کرنے کے جرم میں سابق سی ڈی اے ممبر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

نیب راولپنڈی نے سابق ممبر سی ڈی اے میاں وحید اور سابق نائب تحصیلدار محمد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔ دونوں ملزمان پر 118 کنال سے زائد سرکاری زمین کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری انتہا پسندی کو روکنے کیلئے اقدامات کرے، وزیر اعظم

نیب کے مطابق ملزمان نے آصف زرداری کی کمپنی پارک لین کو زمین غیر قانونی الاٹ کی تھی۔ گرفتار ملزمان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا۔

ملزمان کی قانونی ٹیم سے مؤقف لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں