دباؤ کے باوجود بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا، شاہ محمود


وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق ہم پر کافی دباوَ تھا، ہم نے دباؤ کے باوجود بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ معاشی گروتھ پرہے۔ گروتھ سےغربت کم اور روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے نقطہ نظرکو پارلیمنٹ میں سنیں گے۔ کورونا وبا کے باوجود ملکی معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈوبتی معیشت کو بچانے کیلئے حکومت سے نجات حاصل کرنا ہو گی، بلاول بھٹو

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ رواں سال گندم کی پیدوار بہت اچھی ہوئی ہے۔ گندم، مکئی، گنے، چاول کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔ زراعت کی ترقی کے لیے چین سے مدد لیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ٹیکس مراعات سے ہم نے قیمتوں میں ٹھہراوَ لانا ہے۔ ہم نےا نکم ٹیکس اور سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ نہیں کمی کی۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کے دوران 29 ارب ڈالرکی ترسیلات زر متوقع ہیں۔ انڈسٹریل سیکٹر ترقی کرے گا۔ کوشش ہے کہ آئندہ سال گروتھ ریٹ 4.9 فیصد ہو۔


متعلقہ خبریں