یکم جولائی سے کیا کیا سستا ہو گا؟


آئندہ مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کئے جانے کے بعد یکم جولائی سے ملک بھر میں متعدد اشیاء سستی ہو جائیں گی۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق یکم جولائی سے ملک میں ادویات کی قیمتوں میں کمی آئی گی۔

اس کے علاوہ مقامی سطح پر تیار ہونے والے موبائل فونز کی قیمتوں میں بھی کمی آئے گی۔ 850 سی سی تک کی کاروں کی قیمت بھی سستی ہو گی۔

بجٹ: عوامی ردعمل، انٹرنیٹ ڈیٹا پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ واپس

ہیوی موٹر سائیکل، مقامی سطح پر تیار ہونے والے ٹریکٹربھی سستے ہوں گے۔

مزید یہ کہ آم، کینو، سیب سمیت پھلوں کے جوس سستے ہوں گے جب کہ خوردنی تیل، گھی اور فولاد بھی سستا ہو گا۔

اس کے علاوہ مرغی کے گوشت کی قیمت کم ہو گی، جوتے، کتابیں، رسالے اور زرعی آلات بھی سستے ہوں گے۔ ملک میں بننے والی کاسمیٹکس سستی ہوں گی۔


متعلقہ خبریں