بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 12.9 فیصد ریکارڈ اضافہ

بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 12.9 فیصد ریکارڈ اضافہ

معاشی میدان سے اچھی خبر سامنے آگئی ہے، ادارہ شماریات کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال جولائی سے اپریل کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار 12.9 فیصد ریکارڈ ہوا

ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں 3.39 فیصد،فوڈ، مشروبات اور تمباکو کی صنعتوں میں 2.52 فیصد، فارما سوٹیکل کی صنعت کی پیداوار میں 0.96 فیصد کی گروتھ، نان میٹالک منرل مصنوعات کی صنعت کی پیداوار میں 3.05 فیصد اور آتو موبیل کی صنعت میں 1.68 فیصد پیداوار میں گروتھ ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.59 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 14 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، 28 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات کے مطابق مرغی کی فی کلو قیمت میں 16.19 فیصد کمی جبکہ کیلے 9.01 فیصد، دال مونگ 2.38 فیصد، دال ماش 1.74 فیصد سستی ہوئیں جب کہ آلو چینی اور آٹا بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے پیاز 12.01 فیصد، ٹماٹر 8.06 فیصد، لہسن 1.53 فیصد اور مٹن 1.16 فیصد مہنگا ہوا۔


متعلقہ خبریں