بجٹ میں صحت کیلئے مختص رقم کی تفصیلات سامنے آگئیں


آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی وزارت صحت کے لیے مختص کی جانے والی رقم کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

ہم نیوز کو دستیاب بجٹ دستاویز کے مطابق آئندہ مالی سال میں وزارت صحت کے لیے 28 ارب 7 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں وزارت قومی صحت (این آئی ایچ) کے 20 جاری اور 26 نئے منصوبوں کے لیے 21 ارب 72 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے مطابق 20 جاری ترقیاتی منصوبوں میں آئی پی سی پروگرام کے لیے 150 ملین روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز (پمز) میں ڈاکٹر ہاسٹل کی تعمیر کے لیے 139.933 ملین مختص کرنے کی تجویز ہے۔ صحت سہولت پروگرام فیز 2 کے لیے 5600 ملین روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اپ گریڈیشن ہیلتھ کیئر پروگرام کے لیے 713.152 ملین روپے مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔

اسی طرح 26 نئے ترقیاتی منصوبوں میں لاہور میں شیخ زید پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے لیے 399 ملین مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔

نئے بجٹ میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسزمیں 200 بستروں کے حادثات و ایمرجنسی سنٹر کے قیام کے لیے 1750 ملین مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد میں نیورو سرجری ڈیپارٹمنٹ کی اپ گریڈیشن اور ضروری آلات کی فراہمی کے لئے 500 ملین مختص کیے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

مزید پڑھیں: تعلیم کا مجموعی بجٹ 87 ارب، ہائر ایجوکیشن کیلئے 66 ارب روپے مختص

اپ گریڈیشن آف ڈرگ کنٹرول پروگرام کے لیے 377 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

بجٹ میں اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کی تعمیرکے لیے 120 ملین مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فیڈرل گورنمنٹ اسپتال پولی کلینک کے لیے 1000 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

اسلام آباد میں 200 بستروں کے نئے اسپتال کے قیام کے لیے 2000 ملین روپے مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اسلام آباد کے دہی اور دورافتادہ علاقے ہمک میں ایم سی ایچ کے قیام کے لیے 100 ملین مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں نیشنل ایکشن پلان برائے آبادی پر عملدرآمد کے لیے 250 ملین روپے مختص ککرنے کی تجویز ہے۔

وفاق کی جانب سے گلگت بلتستان میں فیملی پلاننگ و پرائمری ہیلتھ کیئر کے پروگرام کے لیے 250 ملین مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے راولپنڈی میں زچہ و بچہ اسپتال کی تعمیر کے لیے 1639.900 ملین مختص کیے جانے کی تجویز ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ مالی سال میں وفاقی وزارت صحت کے لیے 26 ارب 22 کروڑ 23 لاکھ 75 ہزار روپے رکھے گئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں