وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی سے سعودی ہم منصب کا ٹیلی فونک رابطہ

فلسطین کی صورتحال: شاہ محمود کے سعودی اور فلسطینی وزرائے خارجہ سے رابطے

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سعودی ہم منصب فیصل بن فرحان السعود کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پاک سعودی تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کو حج پالیسی سے متعلق آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سعودی وزیرخارجہ نے وبا کے دوران عازمین حج کی حفاظت کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی اعتماد میں لیا ہے۔

 پاکستانیوں سمیت غیر ملکی عازمین رواں برس حج نہیں کرسکیں گے

خیال رہے کہ کورونا وبا کے باعث پاکستانیوں سمیت غیر ملکی عازمین رواں برس حج کے لئے سعودی عرب نہیں جا سکیں گے۔

سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں مقیم 60 ہزار افراد ہی حج کرسکیں گے۔

جاری اعلامیے کے مطابق کسی ملک کے شہریوں کو رواں سال حج کےلیے نہیں آنے دیا جائے گا۔ بیرون ملک رہنے والے افراد کو حج کی اجازت نہیں ہوگی۔  صرف ویکسین لگوانے والے افراد کو حج کرنے کی اجازت ہوگی

ہم نیوز کے مطابق سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں سمیت غیر ملکی افراد حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

سعودی عرب: حج کے طریقہ کار کا اعلان آئندہ چند روز میں ہو گا


متعلقہ خبریں