مریخ پر لینڈ ہونے والے روور کی نئی تصاویر جاری


چین کے خلائی ادارے نے مریخ پر لینڈ ہونے والے روور کی نئی تصاویر جاری کردیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی کی جانب سے دوسری بار مریخ کی سطح پر موجود روور کی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

تصاویر میں مریخ کے اس حصے کا 360 ویو بھی شامل ہے جہاں یہ روور لینڈ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق تصویر لینڈنگ کے مقام سے 20 فٹ دور سے لی گئی ہے اور اس میں روور سے بننے والے نشانات کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

تیان ون 1 مشن کے روور نے مریخ پر 15 مئی کو تاریخ ساز لینڈنگ کی تھی اور امریکا کے بعد چین ایسا کرنے والا دوسرا ملک بن گیا تھا۔

چین نے کامیابی سے مریخ پر روبوٹ اتار لیا

خیال رہے کہ سائنسدانوں کو توقع ہے کہ وہ اس روور سے 90 مریخی دنوں تک کام لے سکتے ہیں جس دوران یہ وہاں کی زمینی صورتحال کا جائزہ لے گا۔ مریخ کا ایک دن 24 گھنٹوں اور 39 منٹ کا ہوتا ہے

اس روور پر ایک لیزر موجود ہے جس سے یہ وہاں موجود پتھروں کی کیمیائی ساخت کا پتا لگا سکتا ہے جبکہ اس پر ایک ریڈار ہے جس کا کام زیرِ سطح پانی تلاش کرنا ہے۔

یوٹوپیا پلینیٹیا وہی خطہ ہے جہاں پر ناسا نے سنہ 1976 میں اپنا وائیکنگ ٹو مشن اتارا تھا۔

یہ 3000 کلومیٹر پر پھیلا ایک وسیع و عریض علاقہ ہے اور کچھ ثبوت ہیں کہ یہ کسی زمانے میں سمندر ہوا کرتا تھا۔


متعلقہ خبریں