احساس پروگرام کی قسط 13 ہزار روپے کرنے کا اعلان


معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ  سینیٹر ثانیہ نشتر نے احساس پروگرام کی قسط 12 ہزار سے بڑھا کر تیرہ ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ شوکت ترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام کو پچاس اضلاع میں لے کر جا رہے ہیں۔

احساس پروگرام کی کامیابی کی وجہ شفافیت ہے، وزیر اعظم

ان کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کیلئے ڈیڑھ سو احساس نشوونما سینٹر کھولیں گے۔

انہوں نے کہا کہ احساس تعلیمی وظائف پالیسی کو پورے ملک میں لے گئے، اب کوئی بھی مستحق طالبعلم وظیفہ  لینا چاہے تو اسے ملے گا۔

ماہرہ خان، ڈاکٹر ثانیہ نشتر دنیا کی 100 متاثر کن اور بااثرخواتین میں شامل

اس موقع پر انہوں نے احساس پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کی تعداد ایک کروڑ کرنے کا بھی اعلان کیا۔


متعلقہ خبریں