کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کی پیشگوئی


محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زیادہ مون سون بارشوں کا خدشہ ظاہر کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں رواں سال مون سون جون کے آخری ہفتے سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سمیت سندھ میں معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  27 سے 30 جون کے دوران بارشیں متوقع ہیں اور جولائی سے ستمبر کے دوران مون سون بارشیں معمول کے قریب ہوں گی۔

کراچی میں جولائی میں معمول کی بارشوں کا ریکارڈ 60 ملی میٹرہے مگر اس بار محکمہ موسمیات نے ریکارڈ ٹوٹنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی زائد بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بالائی، شمالی بلوچستان اور کشمیر میں معمول سے زائد بارشیں متوقع ہیں۔ پنجاب،  خیبر پختونخوا اور سندھ کے میدانی علاقوں میں اربن فلڈنگ نظر انداز نہیں کی جاسکتی جب کہ پنجاب، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اچانک تیز بارشوں کے باعث کیچمنٹ ایریا، ندیوں اور دریاوں میں سیلاب آسکتا ہے جبکہ شمالی علاقوں میں معمول سے زائد درجہ حرارت کے باعث برف پگھلنے کا امکان رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑوں سے برف پگھلنے کے باعث بالائی انڈس بیسن میں پانی کا بہاؤ بڑھ جائے گا تاہم بارشوں کے باعث پاور سیکٹر اور زراعت کے لیے پانی کافی مقدار جمع ہوگا۔

،


متعلقہ خبریں