صرف 219 روپے کا بنگلہ برائے فروخت

صرف 219 روپے کا بنگلہ برائے فروخت

برطانیہ کے قصبے شیلڈن کے قریب کاؤنٹی ڈرہم میں ایک بنگلے کی فروخت کے لیے اشتہار لگایا گیا ہے جس کی کم سے کم بولی ایک پاؤنڈ (219 پاکستانی روپے) لگائی گئی ہے۔

برطانوی آن لائن اخبار دی میل کے مطابق دو کمروں پر مشتمل  تجدید شدہ ڈالٹن کاٹیج کے باہر کی جانب دوبیت الخلاء اور سینٹرل ہیٹنگ کا نظام بھی موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2006 میں  اس بنگلے کو 49 ہزار پاؤنڈ میں فروخت کیا گیا تھا لیکن اب اس کی فوری طور پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے اس کی کم سے کم بولی کی قیمت صرف ایک پاؤنڈ لگائی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ خریدار اس بولی میں حصہ لے سکیں۔

مزید پڑھیں: کم ترین مدت میں سستا گھر تیار

یہ بنگلہ 1930 کی دہائی میں تعمیر کیا گیا ہے اوراس میں سینٹرل ہیٹنگ کی سہولت موجود ہے۔ اس بنگلے میں نئی قالینیں بچھائی گئی ہیں اورفرش کی تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے۔

اس پراپرٹی کے عقب میں کشادہ صحن  اور باغ بھی موجود ہے۔

برطانیہ کے اس سستے ترین بنگلے کی 30 جون کو بولی ہوگی جس میں پہلی بار خریدنے والے افراد بھی شرکت کریں گے۔

پراپرٹی نیلام کرنے والے ایجنٹ کا کہنا ہے یہ مثالی بنگلہ متعدد ممکنہ خریداروں کے لیے موزوں ہے جس میں پہلی بار خریداری کرنے والے قیمت کی ادائیگی کے لیے ڈاون سائز کے آپشن کے ساتھ  شرکت کرسکیں گے۔

ایجنٹ کے مطابق اس بنگلے میں پوری طرح سے دوبارہ کام کرایا گیا ہے اور حال ہی میں بالکل نئے زینیں بھی بنائے گئے ہیں۔

رہائشی علاقے میں بنا ہوا ڈیلٹن کاٹیجس شیلڈن ریلوے اسٹیشن سے تھوڑے فاصلے پر واقع ہے۔

 


متعلقہ خبریں