پاکستان میں کورونا سے مزید 56 اموات


عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید 56 اموات اور ایک ہزار 239 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 689 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 ہے۔

ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 290 ہے اور 8 لاکھ 77 ہزار 191 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 10 ہزار 501 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 5 ہزار 236، خیبرپختونخوا 4 ہزار 216، اسلام آباد 771، گلگت بلتستان 108، بلوچستان میں 294 اور آزاد کشمیر میں 563 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا: ویکسینیشن نہ کرانیوالوں کی فون سمیں بلاک کرنیکا حتمی فیصلہ

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 82 ہزار 99، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار 877، پنجاب 3 لاکھ 43 ہزار 926، سندھ 3 لاکھ 27 ہزار 604، بلوچستان 26 ہزار 201، آزاد کشمیر 19 ہزار 756 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 707 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور 19 سال سے زیادہ عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فائزر ویکسین سے متعلق حکومتی حکمت عملی تبدیل

ملک بھر میں ایڈلٹ ویکسینیشن مراکز قائم کیے جا چکے ہیں اور ویکسینیشن کا تمام تر عمل ڈیجیٹل میکنزم سے کنٹرول کیا جارہا ہے۔

ویکسینیشن کے لیے پنجاب میں 189 اور سندھ میں 14 مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ خیبر پختونخوا میں 280، بلوچستان میں 44 اور اسلام آباد میں 14 ویکسینیشن سینٹر قائم کیے جا چکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں 25 اور گلگت بلتستان میں بھی 16 مراکز کے ذریعے ویکسینیشن کی جا رہی ہے۔


متعلقہ خبریں