شام کے شمالی شہر میں حملے، 13 افراد جاں بحق 27 زخمی

شام کے شمالی شہر میں حملے، 13 افراد جاں بحق 27 زخمی

شام کے شمالی شہرعفرین میں حملوں میں 13 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی شہر پر دو حملے کیے گئے۔ پہلے حملے میں عفرین کے اقامتی علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے اور دوسرے حملے میں ایک اسپتال پر گولے داغے گئے۔ حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

اسپتال پر حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک ڈاکٹر اور اسپتال عملے کے 3 افراد بھی شامل ہیں۔

الشفا اسپتال کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ شامی کرد ملیشیا وائی پی جی نے عمارت پر ایک میزائل سے حملہ کیا۔ اس کے ردعمل میں ترک فوج نے توپ خانے سے معرۃ النعمان شہر کے نزدیک واقعے دیہی علاقے میں کرد ملیشیا کے ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔

یہ بھی پڑھیں: روس کی ایران کو جدید سیٹیلائٹ سسٹم دینے کی تیاری، امریکی اخبار کا دعویٰ

ترکی ماضی میں وائی پی جی پر شہریوں پر حملوں کا الزام عائد کرتا رہا ہے جبکہ اس کرد ملیشیا کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں پر اس طرح کے حملے نہیں کرتی۔

ترک حکومت وائی پی جی کو ایک دہشت گرد گروپ قرار دیتی ہے اور اس کو ترکی کے جنوب مشرقی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے خلاف جنگ آزما کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی اتحادی قراردیتی ہے۔


متعلقہ خبریں