لاہور: پتنگ کا خونی کھیل رات کو بھی جاری، بچہ جاں بحق

لاہور: پتنگ کا خونی کھیل رات کو بھی جاری، بچہ جاں بحق

لاہور: لاہور میں پتنگ کا خونی کھیل رات کو بھی جاری ہے۔ گلے پر ڈور پھرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔

لاہور کے علاقے مستی گیٹ میں رات کو پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے سے 3 سالہ بچہ جاں بحق ہوا۔ واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او مستی گیٹ انسپکٹر محمد زاہد نواز کو معطل کر دیا۔

ایس پی سٹی اور ڈی ایس پی علی اختر سے بھی وضاحت طلب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ساجد کیانی نے کہا کہ ڈور پھرنے کے واقعات ہرگز قابلِ برداشت نہیں ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پتنگ بازی کے واقعات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: صرف 219 روپے کا بنگلہ برائے فروخت

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پتنگ بازی کے واقعات قطعی ناقابل برداشت ہیں اور پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔


متعلقہ خبریں