مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی، 3 نوجوان شہید


سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائیوں کے دوران ضلع سوپور میں فائرنگ کر کے مزید 3 کشمیریوں کو شہید کردیا۔

قابض فوج نے نامعلوم افراد کے حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی موت کا بدلہ لینے کے لیے انتقاماً مختلف علاقوں میں فائرنگ کر کے ان افراد کو شہید کیا۔

بھارتی فوج کی بربریت کے خلاف وادی میں شدید احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: پتنگ کا خونی کھیل رات کو بھی جاری، بچہ جاں بحق

کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہروں سے نمٹنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری طلب کرلی ہے جب کہ موبائل اور انٹرنیٹ سروس کو بھی معطل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں