صاف اور شفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں، وزیر خارجہ


ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انتقام نہیں بلکہ صاف اور شفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں البدر پارک بنانے پر خطیر رقم خرچ کر رہے ہیں۔ پنجاب کے تمام اضلاع میں وزیر اعظم کے حکم پر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹیاں بنائی گئی ہیں جو ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ ن نے بگاڑا اور اب بھارت چاہتا ہے کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دی جائے عاہم ہم عالمی عدالت کی سفارشات پر عملدرآمد کر رہے ہیں جبکہ بھارت چاہتا ہے پاکستان کو دوبارہ عالمی عدالت میں لے جائے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم انتقام نہیں بلکہ صاف اور شفاف احتساب پر یقین رکھتے ہیں اور یہ بالکل واضح ہے کہ عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کو سامنے رکھتے ہوئے سعودی حکومت نے صرف مقامی لوگوں کو حج کی اجازت دی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ منی بجٹ نہیں لا رہے ہیں اور مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال پہلے بجٹ کتاب کا مطالعہ کریں پھرتنقید کریں۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: پتنگ کا خونی کھیل رات کو بھی جاری، بچہ جاں بحق

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سی آئی اے چیف کا دورہ کوئی خفیہ نہیں اور نہ یہ ان کا پہلا یا آخری دورہ ہے تاہم پاکستان کا امریکہ کو اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جی سیون ممالک ڈویلپمنٹ میں انویسمنٹ کرنا چاہتے ہیں تو اچھی بات ہے اور وہ اقدام جن سے ترقی پزیر ممالک میں ڈیولپمنٹ ہو اس سے ہمیں خوشی ہو گی۔ ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبے کے اقدام سے چین کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ چین سی پیک کا اپنا کام کر رہا ہے اور کرتا رہے گا اور چین کا یہ پروجیکٹ تعمیر و ترقی کا ہے۔ جی سیون ممالک اس طرح کے پروجیکٹ کرنا چاہتے ہیں تو یہ اچھا مقابلہ ہو گا۔


متعلقہ خبریں