پنجاب کی وزیر خزانہ سے نیب کی دو گھنٹے تفتیش، صاف پانی کمپنی کا ریکارڈ طلب


لاہور: پنجاب کی صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا سے نیب کی دو گھنٹے تک تفتیش، صاف پانی کمپنی کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا بدھ کے روز نیب لاہور کے دفتر میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوئیں اور دو گھنٹے تک نیب ٹیم کے سوالات کے جوابات دیے۔ نیب نے وزیر خزانہ کو صاف پانی کمپنی کا ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ادارے (نیب) کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم  نے صوبائی وزیر خزانہ کو صاف پانی کمپنی  کےلیے فنڈز مختص کرنے پر طلب کیا تھا۔

نیب نے عائشہ غوث پاشا سے ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔


متعلقہ خبریں