بھارت: بارات کی آمد پر ہاتھی مشتعل ہو گیا

بھارت: بارات کی آمد پر ہاتھی مشتعل ہو گیا

نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں بارات کی آمد پر ہاتھی غصے میں آ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ پریا گراج کے سرائے عنایت علاقے کے گاؤں آملا پور میں پیش آیا۔ جہاں بارات میں پٹاخے چلانا مہنگا پڑ گیا اور شادی کی تقریب میں موجود ہاتھی نے غصے میں مشتعل ہو کر شادی کی تقریب تباہ کر دی۔

بارات کی آمد پر تیز پٹاخوں کی آواز پر ہاتھی مشتعل ہو گیا اور شادی کی تقریب کے لیے لگائے گئے پنڈال کو تہس نہس کر کے رکھ دیا جبکہ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

مشتعل ہاتھی کو دیکھ کر دولہا دلہن سمیت سب باراتی بھاگنے پر مجبور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: تنخواہ نہ بتانے پر داماد کو کمرے میں بند کر دیا

بعدازاں محکمہ جنگلات اور پولیس عہدیداروں کی ایک ٹیم کو مدد کے لیے طلب کیا گیا جو ہاتھی کو قابو کرنے میں کامیاب ہو گئے۔


متعلقہ خبریں