وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے اخراجات میں 108 کروڑ روپے کی بچت



وزیراعظم آفس اور ہاؤس کے اخراجات میں تین سالوں کے دوران 108 کروڑ روپے کی بچت کی گئی۔

وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے وزیراعظم آفس اور ہاوس کے اخراجات سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے تین سال میں اپنے فنڈز میں سے ایک روپے کا بھی استعمال نہیں کیا۔

مراد سعید نے بتایا کہ وزیراعظم آفس کے اخراجات میں پہلے سال 28 فیصد کمی کی گئی، دوسرے سال 21 فیصد اور تیسرے مالی سال میں 29 فیصد کمی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس کیلئے مختص بجٹ اور اخراجات میں 518 ملین روپے کی بچت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہسابق سربراہان نے وزیراعظم آفس کے صوابدیدی فنڈز کو پانی کی طرح بہایا جب کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار سنبھالتے ہی صوابدیدی اختیارات ختم کر دئیے ہیں۔

مراد سعید نے کہا کہ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا، سرکاری عیاشیوں کیلئے نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور غیر ملکی دوروں کے نام پر قومی خزانہ لوٹنے کی روایت ہمیشہ کیلئے ختم کر دی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں