کوئٹہ: کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 4 مزدور جاں بحق

کوئٹہ: کنویں میں زہریلی گیس بھرنے سے 4 مزدور جاں بحق

کوئٹہ: مری آباد میں کام کرنے والے چار مزدور اس وقت جاں بحق ہو گئے جب کنویں میں گیس بھر گئی۔ 

زہریلے کھانے اور گیس شناخت کرنے والا قلم تیار

ہم نیوز نے ریسکیو ذرائع سے بتایا ہے کہ کوئٹہ کے نواحی علاقے مری آباد میں چار مزدور کنویں میں کام کررہے تھے کہ اچا نک زہریلی گیس بھر جانے سے بیہوش ہو کر گر پڑے۔

ذرائع کے مطابق مزدوروں کو فوری طور پر کنویں سے نکالنے کی کوششں کی گئی لیکن اس میں آدھا گھنٹہ لگ گیا۔

ذرائع کے مطابق مزدوروں کو کنویں سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے اور جاں بحق ہوگئے۔

ہرنائی: کوئلے کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 4 کان کن جان بحق

ہم نیوز نے ذرائع سے بتایا ہے کہ علاقہ پولیس نے اس ضمن میں باقاعدہ تفتیش و تحقیق کا آغاز کردیا ہے اور ثبوت و شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔


متعلقہ خبریں