اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست دے دی


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہورقلندرز کو 28 رنز سے شکست دے دی۔

ابو ظہبی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور ساری ٹیم 124 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 44 جب کہ سہیل اختر 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد کی جانب سے محمد موسی نے تین جب کہ فواد احمد اور شاداب خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہورقلندرزکیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

لاہور قلندرز نے دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے دی

اسلام آباد کی جانب سے اننگز کا آغاز کولن منرو اور عثمان خواجہ نے کیا جو اچھا ثابت نہ ہو سکا۔

شاہین شاہ اور فولکنر کی تباہ کن گیند بازی کے آگے اسلام آباد کی ٹاپ بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ٹیم کے 5 کھلاڑی محض 20 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔

یکے بعد دیگرے وکٹیں گرنے کے بعد آصف علی اور افتخار احمد نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور چھٹی وکٹ کے لیے 123 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

آصف علی 75 جب کہ افتخار احمد 49 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔لاہور کی جانب سے فولکنر نے تین جب کہ شاہین اور حارث نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

میچ میں عمدہ کارکردگی دکھانے پر آصف علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

اس جیت کے ساتھ اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جب کہ لاہور قلندرز دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔


متعلقہ خبریں