جب ملک میں سینیما ہی نہیں تو فلم سٹارز کہاں سے آئیں گے، عتیقہ اوڈھو


پاکستان کی معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ہمارے ملک میں سینیما ہی نہیں ہیں تو فلم اسٹارز کہاں سے بنیں گے۔

پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ویمنز ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹی وی ڈرامہ بہت مقبول ہے اسی وجہ سے یہاں ڈرامہ اسٹارز بہت مشہور ہو جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ہمارے ملک میں فلمیں بنیں گی تب نئے اداکار بھی سامنے آنے لگ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے دیگر صنعتوں کی طرح فلمی صنعت بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

2020 میں نشر ہونے والے ہم ٹی وی کے منفرد ڈرامے

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ ہمارے سینما مالکان برباد ہوچکے ہیں، حکومت کو چاہئے کہ صرف ٹیکس معافی پر اکتفا نہ کرے بلکہ سینما سے وابستہ افراد کی مالی معاونت بھی کرے۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کے لیے جس طرح کے غیر معیاری اشتہارات بن رہے ہیں حکومت کو چاہئے کہ ان اشتہارات پر خرچ ہونے والا پیسہ فلم کے لوگوں کو دیں تاکہ وہ اپنی فلموں کے ذریعے ملک کی خوبصورتی کو اجاگر کر سکیں۔


متعلقہ خبریں