وفاق کو ٹف ٹائم دیتے ہیں، سچ کہتے ہیں اس لیے وزیراعلیٰ سندھ پسند نہیں: سعید غنی

سندھ: وزیر اطلاعات و نشریات سعید غنی ڈینگی کا شکار ہو گئے

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لوگ آئین و قانون سے فارغ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آئین، قانون اور سندھ کے حقوق کی بات کرتے ہیں۔

بلاول کا مہنگائی کے حساب سے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت کو اگر کوئی ٹف ٹائم دیتا ہے تو وہ وزیراعلیٰ سندھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ مرادعلی شاہ وفاقی حکومت کوٹف ٹائم دیتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ سچ بات کہنے کی وجہ سے مراد علی شاہ وفاق کو پسند نہیں ہیں۔

علی زیدی بچکانہ حرکتیں کررہے ہیں، سید ناصر حسین شاہ

صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ فواد چودھری اپنے ناراض کارکنوں کو منانے کراچی آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکز میں مانگے تانگے کی حکومت ہے جب کہ پیپلزپارٹی آئین و قانون کے مطابق حکومت کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ اپنے ووٹوں سے قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے مخالفین کے بلدیاتی نمائندوں کو مدت پوری کرنے دی جب کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو عدالتی حکم پر بحال نہیں کیا گیا۔

لوگ پیسے پولیس کو اور گالیاں ہم کو دیتے ہیں، سعید غنی

ہم نیوز کے مطابق ذرائع ابلاغ سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ کراچی سے پی ٹی آئی کی جیتی سیٹ ہم نے چھینی۔ انہوں نے کہا کہ حق کی بات کرنے والے انہیں پسند نہیں ہیں۔ ان کا دعویٰ تھا کہ سندھ کے عوام پیپلزپارٹی کے ساتھ ہیں۔


متعلقہ خبریں