کلچر اور آرٹ کے ذریعے ملک کا سافٹ امیج پیش کیا جا سکتا ہے، سلطانہ صدیقی 


ہم نیٹ ورک کی صدر سلطانہ صدیقی نے کہا ہے کہ کلچر اور آرٹ کے ذریعے ملک کا سافٹ امیج پیش کیا جا سکتا ہے۔

کراچی کے فریئر ہال میں پاکستان انٹرنیشنل فلم فیسٹیول ویمنز ایڈیشن کی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جس زمانے میں ٹی وی انڈسٹری میں آئی تھی اس وقت یہ سمجھا جاتا تھا کہ یہ فیلڈ صرف مردوں کے لیے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی وی کا میڈیم اتنا طاقت ور ہے کہ اس کے ذریعے میں اپنی سوچ لوگوں تک منتقل کر سکتی ہوں۔

صدر ہم نیٹ ورک سلطانہ صدیقی کا ایس آئی یو ٹی کو 10 لاکھ روپے دینے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ مجھے دیکھ کر بہت سی خواتین میڈیا میں آئیں، آج والدین اپنی بچیوں کو اس انڈسٹری میں بھیجنے سے نہیں گھبراتے۔

سلطانہ صدیقی نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں لوگ خواتین کو بہت پرکھتے ہیں، ایک کام جو لڑکا کر رہا ہوتا ہے اس کو لوگ ہنس کر ٹال دیتے ہیں مگر وہی کام اگر لڑکی کرے تو اس کے کردار پر انگلی اٹھ جاتی ہے۔

انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک تجویز دی کہ جو خواتین کاروبار یا کوئی اور کام کرنا چاہتی ہیں ان پر ٹیکس نہ لگایا جائے۔


متعلقہ خبریں