وزیراعلیٰ سندھ وفاق کے ترقیاتی کاموں سے ناراض ہیں، اسد عمر

وزیراعلیٰ سندھ وفاق کے ترقیاتی کاموں سے ناراض ہیں، اسد عمر

فائل فوٹو


کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ وفاق کے ترقیاتی کاموں سے ناراض ہیں۔

وفاق کو ٹف ٹائم دیتے ہیں، سچ کہتے ہیں اس لیے وزیراعلیٰ سندھ پسند نہیں: سعید غنی

ہم نیوز کے مطابق انہوں نے یہ بات شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرے ہوئے کہی۔

پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیراسدعمر نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کہتے ہیں کہ وفاق کراچی میں ترقیاتی کام کیوں کرا رہا ہے؟

انہوں ںے کہا کہ ویسے سید مراد علی شاہ درست کہتے ہیں کیوںکہ گلیوں میں کام کرانا وفاق کا کام نہیں ہے تاہم انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کام نہیں کرے گی تو مجبوراً وفاق کو گلیوں میں کام کرنا پڑے گا۔

لندن میں بیٹھا نواز شریف کیا جانے پاکستانی سیاست؟ اسحاق ڈار بڑا فراڈیا ہے: شہباز گل

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ کراچی کی گلیون کو دہائیوں سے نظر انداز کیا گیا ہے۔ انہوں ںے کہا کہ کراچی سندھ کا حصہ ہے اور وفاق اپنے صوبوں کو نظر انداز نہیں کرتا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے شہر قائد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر اسد عمر کے ہمراہ اس دورے کے دوران رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان اور رکن صوبائی اسمبلی ارسلان تاج بھی تھے۔

مراد علی شاہ کراچی میں پانی کے بحران کے ذمہ دار ہیں، فواد چودھری

ہم نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے دورے کے دوران موٹر سائیکل پہ بھی سفر کیا۔ انہوں نے گلستان جوہر اور گلشن اقبال کا بھی دورہ کیا۔


متعلقہ خبریں